طالبعلم کا 8روز بعد بھی سراغ نہ لگ سکا،والدین پر غشی کے دورے

طالبعلم کا 8روز بعد بھی سراغ نہ لگ سکا،والدین پر غشی کے دورے

نارنگ منڈی (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر1 نارنگ منڈی کے طالب علم محمدعمران افضل سکنہ کوٹلی بریارکاآٹھ روزگزرجانے کے باوجودبھی سراغ نہ ملنے پرماں اپنے لخت جگرکی گمشدگی کے غم میں حواس کھوبیٹھی اسے زمین کھاگئی یاآسمان نکل گیا والدین پرغشی کے دورے نواحی کوٹلی بریارکے محمدافضل نے بتایاکہ اس کابیٹا محمدعمران سکول پڑھنے کیلئے گیا لیکن واپس نہیںآیااسے اغواء کیاگیایاوہ خودغائب ہواوالدین نے اسے ہرجگہ تلاش کیالیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھانہ نارنگ منڈی میں بھی اطلاع دے دی گئی ہے اس نے انسانی ہمدردی کے تحت عوام الناس سے تلاش میں مددکی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی