صوبائی دارالحکومت میں چوریاں ، ڈاکے شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں چوریاں ، ڈاکے شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطا بق سا ندہ کے علا قہ میں خر م کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ہزار 25 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔با ٹا پو رہ کے علا قہ میں رشید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ30ہز ار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،جو ہر ٹا ؤن کے علا قہ میں انجم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ50ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شا لیما ر کے علا قہ میں طا ہر کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا د ما ن کے علا قہ میں مر اتب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،غا زی آ با د کے علا قہ میں طا ہر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ25ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ جوہر ٹاون میں سر ور، ٹاون شپ میں اخترکی گاڑیاں اور ٹبی سٹی ، مصری شاہ ، مزنگ ، جوہر ٹاون اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی