ضیا ء الحق نے سنےئراسسٹنٹ ڈائیریکٹرمحکمہ بلدیات دیرلویر کا چار ج سنبھال لیا

ضیا ء الحق نے سنےئراسسٹنٹ ڈائیریکٹرمحکمہ بلدیات دیرلویر کا چار ج سنبھال لیا

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )گریڈ 17کے ضیا ء الحق نے سنےئراسسٹنٹ ڈائیریکٹرمحکمہ بلدیات دیرلویر کا چار ج سنبھال لیا ،تیمرگرہ میں ا پنے دفترمیں صحا فیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے اے ڈی ضیا ء الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق محکمہ بلدیات میں اصلا حات اُ ن کی اولین ترجیح ہے ، ،انہوں نے تمام ویلج سیکرٹریز کو ہدایات کی کہ وہ وی سیز دفاتر میں آنے والوں کے لے ذیادہ سے ذیادہ آسانیاں پید ا اوردفتری امو ر پیدایشی سرٹیفیکٹ وغیرہ جیسے کیسز جلد سے جلد نمٹانے کی حکمت عملی تیار رکھیں ،کارکردگی جانچنے کے لے اگلے ہفتے سے ضلع بھرمیں محکمہ بلدیات کے دفاتر کے اچانک دوروں کاسلسلہ شروع کیا جا ئیگا، ،رشوت اور سفارش کادور گزر چکا ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں اہلکاروں کے خلا ف سخت تادیبی کاراوائی کی جائیگی،انہوں نے واضح کہا کہ محکمہ بلدیات ضلع بھر میں جاری کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی جاری رکھے گا ،ناقص میٹریل کے استعمال میں ملوث ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ کیا جائیگا ،انہوں نے کسی بھی جگہ غفلت یا ناقص میٹریل استعمال حوالے سے براہ راست اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے دفترسے رابطہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر