پانڈو اسٹریٹ اوراسلام پورہ میں ریسکیو کی خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں

پانڈو اسٹریٹ اوراسلام پورہ میں ریسکیو کی خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کرائم رپورٹر) ریسکیو 1122کی ہائی الرٹ ہونے کے باعث پانڈو اسٹریٹ اوراسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں،غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر ماموررہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہونے پر پانڈو اسٹریٹ ،اسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں اس کے علاوہ غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر معموررہیں۔ان جگہوں پر 50 ایمبولینسز اور 266 موٹر بائیک ایمبولینسز نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔ بروقت سروس کی فراہمی کے لیے 50 خصوصی موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی بنائی گئیں علاوہ ازیں ریسکیو 1122کی طرف سے عوام کو شہر بھر میں ریسکیو سروس بھی روٹین کے مطابق میسررہی ۔

مزید :

علاقائی -