یوم عاشور پر سکیورٹی کیلئے پنجاب رینجر نے ایل ٹی ای سروس مانگ لی

یوم عاشور پر سکیورٹی کیلئے پنجاب رینجر نے ایل ٹی ای سروس مانگ لی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) یو م عشو رہ کی سکیورٹی کے حوالے سے رینجرز حکام نے ایل ٹی ای وائرلیس فراہم کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب اور سیف سٹی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے آئی جی پنجاب اور سیف سٹی انتظامیہ کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہنا تھا کہ جی ایس ایم سروسز کی معطلی کے دوران فورسز کا باہمی رابطہ بڑا چیلنج ہوتا ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو سیف سٹی پراجیکٹ کی ایل ٹی ای سروس دی جائے اور مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب رینجرز کو 30 ایل ٹی ای سیٹ فراہم کیے جائیں۔جبکہ سیف سٹی کنٹرول قربان لائن میں پنجاب رینجرزکو اپنی ٹیم تعینات کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔

مزید : علاقائی