گوجرہ ، موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، نوجوان جاں بحق ،2افراد شدید زخمی
گوجرہ( نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیاخاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے معلوم ہو اہے کہ چک نمبر254 سعید آبادضلع جھنگ کے محمد انور کے بیٹے محمدمجتبیٰ علی اورعمران علی اپنے موٹر سائیکل پر سوار پینسرہ کی طرف سے گھر واپس آرہے تھے کہ اڈانواں لاہور کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ جسے محمد اسامہ سکنہ چک نمبر334ج ب چراغ آباد چلا رہاتھاسے تصادم ہو گیاجس کے نتیجہ میں دونوں حقیقی بھائی اور رکشہ سوار خاتون منور بی بی سکنہ چک نمبر338ج ب شدید زخمی ہو گئے ۔شدیدزخمیوں کو فوری طور پررورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور لے جایاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد انہیں مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاجہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے مجتبیٰ علی جاں بحق ہو گیادیگر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے موٹر سائیکل اور رکشہ اپنے قبضہ میں لے کر رکشہ ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
اور مصروف کارروائی ہے۔ایک اطلاع کے مطا بق فیصل آباد جھنگ روڈپر ٹریفک پولیس کا عملہ گاڑیوں کے چالان وغیرہ کر نے میں مصروف تھاکہ جنہیں دیکھ کرموٹر سائیکل سوار بھائی اچانک مڑنے لگے کہ ان کا حادثہ ہو گیا۔