چارسدہ ڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں ملت ڈائمنڈ ز نے سرڈھیری پینتھر ز کو 49رنز سے ہرا دیا

چارسدہ ڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں ملت ڈائمنڈ ز نے سرڈھیری پینتھر ز کو 49رنز سے ہرا ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ ڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں ملت ڈائمنڈ ز نے سرڈھیری پینتھر ز کو 49رنز سے ہرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں کے ایک روزہ میچ میں ملت ڈائمنڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اور ز میں 172رنز بنائے جس میں افتخار حسین 59اور کامران خان ناقابل شکست 40رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔ جواب میں سرڈھیری پینتھر ز کی پور ی ٹیم 132رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ملت ڈائمنڈ ز کی طر ف سے عبداللہ شاہ اور تیمور خان نے تین ، تین اور عبدالرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ملت ڈائمنڈ ز نے سرڈھیری پینتھر ز کو 49رنز سے ہراکر گلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر