شیخوپورہ: چھرا دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا

شیخوپورہ: چھرا دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا

شیخوپورہ(بیورورپورٹ )مقامی آبادی جہانگیر ٹاؤن میں مبینہ طور پر چھرا دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم جاوید چھرا دکھا کر 15 سالہ لڑکے عرفان کو مبینہ اغواء کے بعد اپنے گھر لیجا کر بند کر دیاخبر ہونے پر اہل محلہ نے گھر کا محاصرہ کر لیا دروازہ توڑ کر لڑکے کو بازیاب کروایالوگوں کی کثیر تعداد دیکھ کر ملزم نے خود کو مبینہ طور پر چھریاں مار کر زخمی کر لیا،خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی پولیس اور 1122 کی گاڑیوں کا محاصرہ کر لیابازیاب کروانے والے لڑکے اور ملزم کو ہسپتال لیجانے سے روکتے رہے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لیا گیاجن کی مداخلت پر ملزم اور لڑکے عرفان کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز ملزم کو موبائل اور نقدی لوٹنے پر حوالہ پولیس کیا پولیس نے سازباز کرکے ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔، پولیس زرائع نے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزید : علاقائی