محرالحرام کے موقع پر ہنگومیں سخت حفاظتی انتظاما ت

محرالحرام کے موقع پر ہنگومیں سخت حفاظتی انتظاما ت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورو چیف )ہنگو محرالحرام کے موقع پر ہنگومیں سخت حفاظتی انتظاما ت ،شہر چاروں طرف سے سیل ،موبائیل سروس بند ،افغانیوں کے داخلے پر پہلے سے پابند ی ،ماتمی جلوسوں کی روٹ پر انے والے دوکانیں سیل کاروباری مراکز بند ،فریقین کا امن برقرار رکھنے پر اتفاق ،تفصیلات کے مطابق محرالحرام کے موقع پر ہنگو میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا ہے شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کی مسلح دستے تعینات کیے گئے ہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر فورسز کے جوان تعینات ہے بازار میں دوکانوں اور مکانوں کی چھتوں پر مٹی کی بوریوں سے مورچے بنائے گئے ہیں پورے بازار کو سیل کیا گیا ہے یوم عاشورہ کی ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی کی جائی گی مقامی انتظامیہ پولیس اور آرمی کی افسران ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے رابطے میں ہیں جبکہ اہل تشیع و اہل سنت کے مشران کا امن وامان پر قرار رکھنے پر متفق ہیں ٹل سکاؤٹس کے افسران پوری شہر میں گشت کررہے ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیئے الرٹ ہیں