اوکاڑہ، لڑائی جھگڑوں میں 5خواتین زخمی، مقدمات درج

اوکاڑہ، لڑائی جھگڑوں میں 5خواتین زخمی، مقدمات درج

ا وکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ شاہ بھور کے گاؤں 36/4Lمیں سابقہ رنجش پر 5افراد منظور حسین ،ذوالفقار ،آصف وغیرہ ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدید کر تے ہو ئے چار خواتین مسماۃ بی بی ،نصرت بی بی،عابدہ بی بی اور روبینہ بی بی کو شد ید زخمی کردیا اہل دیہہ کے آجانے پر ملزمان مو قع سے فرار ہو گئے،زخمی خواتین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،جب کہ تھانہ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 16جی ڈی کی رہائشی خاتون کو ملزمان ظہرہ ولد وریام اور اسکی بیوی منظوراں بی بی نے دستی آلات کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا رسولاں بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

مزید : علاقائی