ایم پی اے رابعہ بصری نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

ایم پی اے رابعہ بصری نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورو چیف )ایم پی اے رابعہ بصری نے آر سی پی ڈی سواتی پھاٹک امیدآباد میں سپیشل پرسن کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گرین پاکستان کے تحت پودے لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں آلودگی کے خاتمے میں مخلص کردار ادا کررہے ہیں جنگلات کا زیادہ زیادہ اُگاؤ میں ہی انسانی زندگی کی بقاء ہے اور اس ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے ملک کا ہرشہری فرض سمجھ کر بڑھ چڑھ کر پودے لگانے کے مہم میں حصہ لیں اور کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں کیونکہ اس سے فائدے حاصل ہونے کے ساتھ ثواب بھی ملتا ہے اس موقع پر اُنہوں نے سپیشل پرسن میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔