نارنگ منڈی پتوکی، پھول نگر، حادثات و دیگر واقعات نے3افراد کی جان لے لی

نارنگ منڈی پتوکی، پھول نگر، حادثات و دیگر واقعات نے3افراد کی جان لے لی

 پتوکی ،نارنگ منڈی(نمائندہ پا کستان،نامہ نگار) گزشتہ روز حو یلی لکھا کا رہائشی احمد علی اپنی ہمشیرہ اور والدہ کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر ملتان روڈ پر پتو کی سے گزر کر لاہور کی جانب جا رہے تھے کہ جمبر مو ٹرکے قر یب آئل ٹینکر مو ڑ کاٹ رہا تھا جس سے احمد کی مو ٹر سائیکل ٹر یکٹر ٹر الے سے ٹکرا گئی اور تینو ں ٹر یکٹر کے نیچے آگئے احمد اور اسکی والدہ موقع پر ہی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے جب کہ احمد کی ہمشیرہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتو کی سے تشو یش ناک حالت میں لاہور بھیج دیا گیا جبکہ ٹر یکٹر ڈرائیور مو قع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا دوسری طرف احمد کی ہمشیرہ کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے پو لیس نے ٹر یکٹر ڈرائیور کی گر فتاری کے لئے چھاپے مار نے شروع کر دئیے احمد اور اسکی والدہ کی نعش ور ثا کے حوالے کر دی گئیں جو اسے سپر د خاک کے لئے حویلی لکھا لے گئے ڈی ایس پی محمد سلیم کے مطابق جلد نامعلوم ڈارئیور کی گر فتاری عمل میں آجائے گی۔نارنگ منڈی میں نواحی کالی صوبہ کے گاؤں الاوری چک میں شادی شدہ نوجوان محمداسد نے گھریلوجھگڑے پرخودکوآگ لگالی اور لاہور میوہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑگیا متوفی کی گذشتہ سال شادی ہوئی تھی اور ایک بچے کاباپ تھااچانک موت کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیوہ زہنی توازن کھوبیٹھی۔

مزید : علاقائی