حضرت پیر شیر علی شاہ بابا جی کا 42واں سالانہ عرس مبارک آج شروع ہو گا

حضرت پیر شیر علی شاہ بابا جی کا 42واں سالانہ عرس مبارک آج شروع ہو گا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) حضرت پیر شیر علی شاہ بابا جی کا 42واں سالانہ عرس مبارک آج دربار عالیہ چشمہ فیض رجڑ چارسدہ میں شروع ہو گا۔ عرس پیر ہارون الرشید صاحب سجادہ نشین در بار عالیہ موہڑہ شریف مری کے اجازت سے منعقد ہوگا۔ عرس میں جید علمائے کرام خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق حضرت پیر شیر علی شاہ بابا جی کا 42واں سالانہ عرس مبارک آج دربار عالیہ چشمہ فیض رجڑ چارسدہ میں شروع ہو گاجو تین دن تک جاری رہے گااور اختتامی دعا بروز اتور خلیفہ امجد علی شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ چشمہ فیض رجڑ پڑھائینگے۔عرس مبارک پیر ہارون الرشید صاحب سجادہ نشین در بار عالیہ موہڑہ شریف مری کے اجازت سے منعقد کیا جائیگا ۔ عرس میں جید علمائے کرام اولیائے کرام کی زندگی پر روشنی ڈالینگے جبکہ نعت خواں نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول پیش کرینگے ۔ تمام اہل اسلام سے عرس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر