امریکہ کا پاکستان کے 300ملین ڈالرز سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور

امریکہ کا پاکستان کے 300ملین ڈالرز سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستان کے 300 ملین ڈالرز سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے۔اخبار نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے اور سکیورٹی فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاوس انتظامیہ میں کشمکش جاری ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی پر ازسر نو غور کیا جائے جبکہ پاکستان میں سابق امریکی سفیر کا خیال ہے کہ پاکستان کے فنڈز روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا خوفناک فیصلہ تھا۔اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

امریکہ/ غور

مزید : صفحہ اول