ارمڑ میانہ میں کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں

ارمڑ میانہ میں کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول ارمڑ میانہ میں کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں مذکورہ سکول میں 6 عدد کمرے ہے جبکہ کلاسز کی تعداد 12 ہے جبکہ 8 عدد کمرے کم ہے مذکورہ سکول میں سائنس روم نہیں نہ ہی امتحانی ہال ہے اور نہ ہی باتھ رومز اورنہ ہی چاردیواری ہے چند دیواریں ہے وہ بھی انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے جو کسی وقت بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ٹاؤن فور کے ٹاؤن ممبر ملک وحید نے مذکورہ سکول کی تعمیر از سرنو اوردیگر سہولیات کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اوروزیر تعلیم سے پرزو ر مطالبہ کرتاہوں کہ مذکورہ سکول کو جلد از جلد تعمیر کیاجائے ورنہ اہل علاقہ مجبورا سکول کو تالے لگاکراحتجاج کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر