سیدنافاروق اعظمؓ وسیدناحسین ابن علیؓکا ذکر عین عبادت ہے،علامہ اسلام الدین

سیدنافاروق اعظمؓ وسیدناحسین ابن علیؓکا ذکر عین عبادت ہے،علامہ اسلام الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)سیدنافاروق اعظمؓ وسیدناحسین ابن علیؓکا ذکر عین عبادت ہے۔دین اسلام کی یہ عظیم ہستیاں اور انکی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمر فاروقؓ اور نواسہ رسول ﷺ سیدنا حسین ابن علیؓ دونوں شخصیات کا تذکرہ عین عبادت ہے۔ علامہ اسلام الدین عثمانی ۔تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت کے تحصیل جامع مسجد میں سالانہ سید نا فارو ق اعظمؓ و حسینؓ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنما مولانا اسلام الدین عثمانی، علامہ مفتی نجیب اللہ فاروقی، مولاناحق نواز درانی نے کہا کہ اہلسنت والجماعت نے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ مناکر فرقہ واریت کی جڑیں کاٹ دی۔ اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق وحسین مناکر سیدنا فاروق اعظم وسیدنا حسین کو خراج عقیدت پیش کررہے ہے کیونکہ اسلامی سال نو کے پہلے ہی روز سسر رسول داماد بتول سیدان عمرفاروقؓکی شہادت کا عظیم واقعہ پیش آیا اور دس محرم کو لخت جگر بتول سیدنا حسینؓ کی اہل خانہ کے ہمراہ انتہائی مظلومانہ شہادت کا واقعہ پیش آیا۔ ایک کی شہادت مسجد نبویﷺ میں مصلی رسول میں ہوئی اور دوسرے کی شہادت میدان کربلا میں ہوئی سیدنا فاروق اعظمؓ سسر رسول مراد رسول ہیں ۔آپ کے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کو عظیم قوت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺاکرم ﷺ نے آپ کے باری میں ارشاد فرمایا کہ میں نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا سیدنا فاروق اعظم کے بارے میں زبان نبوت سے یہ بھی جاری ہوا کہ جس راستے سے عمرؓ گزرتا ہے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت ہرسال عشرہ فاروق و حسین مناکر فرقہ واریت کو ختم کرتے ہیں مگر کچھ شرپسند عناصر اہل بیت کے نام پر مذہبی منافرت پھیلاتی ہے اور فرقہ واریت کو فروع دے رہے ہے اس لئے حکومت تمام جلوسوں پر پابندی عائد کرکے چاردیواریوں تک محدود کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اہل تشیع کے مذہب میں جلوس نکالنا عبادت ہے تو یہ پھر ایران میں کیوں نہیں ہیں مگر یہ عبادت نہیں شرارت ہے اور پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کی گہری سازش ہے ۔