عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،بخت زادہ

عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،بخت زادہ

مٹہ(نمائندہ پاکستان)عوام اور پولیس کا تعلق گوشت اور ہڈی کی طرح ہے اس لئے کسی ملک ،علاقے یا پوری دنیا سے جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاو ن کے بغیر ناممکن ہے۔SHOمٹہ بخت زادہ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز SHOمٹہ بخت زادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی پہلی ملاقات کے دوران کیا ۔SHOبخت زادہ جس کو پولیس ادارے کے افسران نے مٹہ تحصیل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ مٹہ تھانہ تعینات کیا۔SHOبخت زادہ کا مٹہ آتے ہی مٹہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا۔میڈیا کے ذریعے بخت زادہ نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ پولیس کسی بھی شخص سے نفرت نہیں کرتی ہاں اگر نفرت کرتی ہے تو وہ ہے جرائم ،اس لئے ہم جرائم پیشہ افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جرائم کو چھوڑ کر ایمانداری کی زندگی بسر کرنا شروع کردیں بصورت دیگر ہم ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں گے۔اس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی اس لئے جرائم کے خاتمے کیلئے اور علاقے میں امن و امان کے لئے ضروری ہے کہ عوام پولیس کا ساتھ دیں اور جرائم کی نشاندہی میں پولیس کی مدد کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر