انتقال کی سیاست پر یقین نہیں ، نواز شریف کی رہائی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، عمران خان

انتقال کی سیاست پر یقین نہیں ، نواز شریف کی رہائی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ...

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا جب کہ یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں، پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا،، مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’’یہ ہماری تمام حکومتوں کا واضح موئقف رہا ہے کہ ہم کسی کو سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ہم ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔تمام پاکستانی سعودی عرب کو محفوظ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔دریں اثنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ عدالتیں خودمختار ہیں، عدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج بنی گالا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ہے، اجلاس میں نوازشریف کی رہائی، منی بجٹ پرعوامی ردعمل، اور دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں مشاورتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،، شیریں مزاری اوراسد عمر، وزیراعظم کے مشیرنعیم الحق اورقانونی ماہر ڈاکٹربابراعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اوردیگر اہم امورپرمشاورت کی گئی۔وزیرخزانہ نے معاشی صورتحال پربریفنگ دی۔اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے عوامی ردعمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عمران خان کے دورہ سعودی عرب پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمزور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کے پہلے 100بعد واضح عوامی تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پرتیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتیں خودمختار ہیں، عداتی فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔ حکومت ہرعدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے۔ادارے آزاد ہوں گے توبااثر افراد کیخلاف بھی کاروائی ہوسکے گی۔انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کرپشن اس ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہمیں عام آدمی کی زندگی کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی سزا معطلی اور رہائی پر ردعمل میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے آزاد و خود مختار ہیں، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، حکومت عدالتی فیصلوں کو آئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ہر بااثر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول