ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی 58 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں 119 رنز پر بنگلا دیش کی ٹیم ڈھیر ہو گئی۔افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے جب کہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔یاد رہے کہ گروپ 'بی' میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

ایشیا کپ

مزید : صفحہ اول