کھوکھلے نعروں کا دورگزر چکا ، تحریک انصاف وعدے پورے کرے گی ، عثمان بزدار

کھوکھلے نعروں کا دورگزر چکا ، تحریک انصاف وعدے پورے کرے گی ، عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا 100 روز میں عوام کو ریلیف کا احساس دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں‘ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی ‘ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔100 روز میں عوام کو ریلیف کا احساس دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے۔ ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے صوبہ پنجاب اپنے کپتان کی توقعات کو پورا کرے گا۔
عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا،تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش شکر کا975 واں عرس منایا جارہا ہے، جمعرات کے روزمزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب منعقد ہو ئی،وزیراعلی پنجاب ور دیگر شخصیات نے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دینے کے بعد مزار پر پھول چڑھائے۔تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، عقیدت مند ملک ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعا ئیں کر تے رہے۔اس موقع پر سیکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا یاد رہے16 ستمبر کو زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھولا گیا تھا ، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔یہ دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا۔
مزار داتا گنج بخش

مزید :

صفحہ اول -