حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں50ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں50ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع مطابق 50 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کہ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار سوموارسے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سوموار کو 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے 8 پاکستانی بنکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔

گردشی قرضے

مزید : صفحہ اول