مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا، اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں چاروں وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات سمیت کراچی کو 1200کیوسک اضافی پانی دینے پر غور کیا جائے گاجبکہ بلوچستان کے توانائی مسائل کے حل ، پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو پانی کی فراہمی ، ای اوبی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معاملات پر بھی مشاورت کی جائیگی۔ اجلا س میں وزیر اعظم صفائی مہم شروع کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ سے بھی مشاورت کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -