بیگم کلثوم کے انتقال پر شریف خاندان سوگوار ، مسلم لیگ (ن) کا سیاسی سرگرمیاں محدود رکھنے کا فیصلہ

بیگم کلثوم کے انتقال پر شریف خاندان سوگوار ، مسلم لیگ (ن) کا سیاسی سرگرمیاں ...

 لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شریف خاندان سوگ میں ہے جس کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کوئی سیاسی مہم چلائیں گے نہ ہی کسی عوامی پروگرام میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف سوموار کواحتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے لاہور سے اسلا م آباد جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول