نواز شریف اور مریم کی جاتی امرا میں فیملی کی قبروں پر حاضری

نواز شریف اور مریم کی جاتی امرا میں فیملی کی قبروں پر حاضری

لاہور( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اورمریم نواز نے جاتی امرا میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ،پارٹی قیادت نے کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کل (ہفتہ)سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوردیگر افراد کے ہمراہ اپنے والد میاں محمد شریف ، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بھائی محمد عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔اس موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔دوسری جانب لیگی قیادت کی جانب سے لیگی کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کچھ وقت اپنے اہل خانہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ گزارنا چاہتے ہیں ۔ پارٹی قائد کل (ہفتہ )سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

فاتحہ خوانی

مزید : صفحہ اول