نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا

نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا

لاہور(آ ئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا کر عام افراد کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جاتی عمرہ کے باہر موجود رہے گی،تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا اور عام افراد کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بد ھ کو نوازشریف،مریم نوازاور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں خصو صی طیارے سے لا ہور منتقل کر دیا گیا۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول