وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست 24ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست 24ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 24 ستمبر کو دانیال چودھری کی درخواست پر سماعت کریگا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔عمران خان کی نااہلی کیلئے بیرسٹر دانیال چودھری نے گزشتہ برس درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان/ نااہلی درخواست

مزید : صفحہ اول