سکیورٹی خدشات،چمن پاک افغان بارڈر اورباب دوستی دو دن کیلئے بند

سکیورٹی خدشات،چمن پاک افغان بارڈر اورباب دوستی دو دن کیلئے بند

چمن( آن لائن) 10محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ دو دن کیلئے بند رہے گا،تفصیلات کے مطابق9اور10محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ دو دن کیلئے بند رہے گا20 اور 21 ستمبر یعنی 9 اور 10 محرم کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہے گا ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ شفقت شاہوانی کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث دو دن کیلئے بند کردیا گیا ہے باب دوستی گیٹ کی بندش سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت نیٹو سپلائی بھی معطل رہے گا باب دوستی گیٹ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی اس کے علاوہ شہر میں بھی پولیس اور لیویز کو الرٹ کردیا گیا تاکہ محرم الحرام کے دوران کوئی واقعہ رونما نہ ہو،جبکہ پاک افغان بارڈر کو 22 ستمبر کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول