وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی

وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی ، وزیراعظم ہاو?س کی انتظامیہ نے بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔وزیراعظم ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے.

بھینسوں کی نیلامی

مزید : صفحہ اول