نواز شریف اور مریم کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ، احسن اقبال

نواز شریف اور مریم کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ، احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ،نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے لیکن حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتیں بیانات سے نہیں اقدامات سے چلتی ہیں مگر حکمرانوں کی اڑان کادارومدار8بھینسوں کی نیلامی پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کادورہ چین سی پیک کے حوالے سے اہم ہے، سعودی عرب کوسی پیک کاحصہ بنانے کیلئے چین کااعتمادضروری ہے۔

مزید : صفحہ اول