انتخابی عذرداریاں فائل کرنے کی کل آخری تاریخ ، الیکشن کمیشن

انتخابی عذرداریاں فائل کرنے کی کل آخری تاریخ ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) انتخابی عذرداریاں فائل کرنے کی(کل) ہفتہ کو آخری تاریخ ہے،الیکشن پٹیشن براہ راست متعلقہ الیکشن ٹربیونل میں ہی دائر کی جاسکتی ہیں ، تفصیلات کے مطابق انتخابی عذرداریاں فائل کرنے کی آخری تاریخ 22ستمبر ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام الیکشن پٹیشن براہ راست متعلقہ الیکشن ٹربیونل میں ہی دائر کی جاسکتی ہیں اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بذریعہ ڈاک وصول ہونے والی ایسی عذرداریاں مسترد تصور ہوں گی

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول