ڈونگہ بونگہ ، پسند کی شادی پر پنچایت کے حکم پر دلہا کی 13سالہ بہن ونی ،5ملزم گرفتار

ڈونگہ بونگہ ، پسند کی شادی پر پنچایت کے حکم پر دلہا کی 13سالہ بہن ونی ،5ملزم ...

 بہاولنگر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، پنچایت کے حکم پر حوا کی ایک اور بیٹی کو ونی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پنچایت نے مظلوم خاندان کی 13 سالہ بچی کو ونی کردیا ظفر نے پسند کی شادی کی جس کے جرم میں بااثر پنچایت نے اسکی بہن کو ونی کرنے کا حکم سنادیا، میڈیا کے پہنچنے پر ڈی پی او کا نوٹس بائیس افراد کے خلاف مقدمہ درج پانچ گرفتار، چک ہمدیرا کے رہائشی وزیر نامی شخص کے 19 سالہ بیٹے ظفر نے اپنے گاؤں کے اسلم کی بیٹی نادرا سے پسند کی شادی کی تھی پسند کی شادی کی رنجش پر نادرا کے ورثاء نے ظفر کی13 سالہ بہن کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا ،اغوا کرتے وقت ملزمان نے بچی کے والد سمیت دیگر ورثاپر تشدد بھی کیا 13 سالہ گلشن کو اغوا کرکے مبینہ طور پر شہزاد نے بداخلاقیبھی کی، اغوا کے پانچ روز بعد 13 سالہ گلشن کو پنچائت کے ذریعے واپس کیا گیا ۔ پنچائت نے ظفر اور نادرا کی شادی کے عوض لڑکے کی 13 سالہ بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا بااثر پنچائتیوں نے گن پوائنٹ پر 13 سالہ گلشن کے والد اور پھوپھا کے نکاح نامے پر انگوٹھے لگوائے۔ جب میڈیا متاثرہ خاندان کے پاس پہچا تو ڈی پی او بہاولنگر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوے بائیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا بااثر ملزمان کے خوف سے نذیر کی بیٹی اور بیوی نے دوسرے ضلع میں پناہ لی ہوئی ہے۔

لڑکی ونی

مزید : صفحہ اول