سپریم کورٹ، اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ، اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر کیس سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ‘ سیکرٹری داخلہ‘ خارجہ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جمعرات کو عدالتی حکم کے باوجود اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ‘ سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری خارجہ‘ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے سیکرٹریز خزانہ‘ ڈائریکر انٹرپول ایف آئی اے‘ پراسیکیوٹر نیب اور اسحاق ڈار کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔

مزید : صفحہ اول