سابق سپیکر پنجا ب اسمبلی کو جاتی امراء میں داخلے سے روک دیا گیا

سابق سپیکر پنجا ب اسمبلی کو جاتی امراء میں داخلے سے روک دیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) جاتی امراء میں واقعہ نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں کو جاتی امراء میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے اس موقع پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آئے ہیں جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں اندر سے حکم ہے کہ کسی کو بھی جاتی امراء رہائش گاہ میں آنے کی اجازت نہ دی جائے آئندہ دو روز نواز شریف صرف شریف خاندان کے لوگوں ہی سے ملاقاتیں کرینگے جس کے باعث ن لیگی قائدین اور کارکنان بغیر ملاقات کئے جاتی امراء سے واپس لوٹ گئے۔

سابق سپیکر پنجا ب

مزید : صفحہ اول