عبدالعلیم خان کا جیل میں شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر )سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے جیل میں موبائل فون لے جانے اور شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقع کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سینئر پنجاب وزیر عبدالعلیم خان نے کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کی رہائی پر اڈیالہ جیل میں تصاویر بنانے اور موبائل فون لے جانے کے معاملے پر جیل قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔ سینئر وزیر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام معاملے کی رپورٹ بھی پیر تک طلب کر لی ۔
عبدالعلیم خان