حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر بالکل غلط ،نعیم الحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد اکردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینے کا تاثر بالکل غلط ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہوں۔
نعیم الحق