ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

سڈنی (آن لائن)ملائیشیا کے استغاثہ نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ دور اقتدار میں طاقت کے ناجائز استعمال اور لاکھوں ڈالر کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات کے تحت رزاق کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان کے خلاف مجموعی طور پر پچیس الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تاہم رزاق ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانونی کارروائی سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔

مزید : صفحہ اول