پاکستان 2سال کیلئے جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا ممبر منتخب

پاکستان 2سال کیلئے جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا ممبر منتخب

ویانا(صباح نیوز) پاکستان دو سال کے لیے جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا ممبر منتخب ہو گیا ہے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس ویانا میں ہوا جس میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں وفد اجلاس میں شریک ہوا اس اجلاس میں پاکستان کو دو سال کے لیے ممبر منتخب کیا گیا آئی اے ای اے کے کل 170ارکان میں بورڈ آف گورنر کے 35ارکان ہوتے ہیں بورڈ کے 11ارکان کا انتخاب ہر سال دو سال کے لیے کیا جاتا ہے پاکستان کا انتخاب جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہے ۔

جوہری ایجنسی ممبر

مزید : کراچی صفحہ اول