نواز شریف کی رھائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

نواز شریف کی رھائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

صوابی( بیوروپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی نے پارٹی کے سر براہ و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اسلام آبا د ہائی کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کی روشنی میں رہائی کی خوشی میں جشن منایاکارکنوں نے منوں وزنی مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے مسلم لیگ ن تحصیل صوابی کے صدر ملک عبدالاحد ، جنرل سیکرٹری ربنواز خان ، ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان ، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، مرکزی نائب صدر حاجی افتخار احمد خان، صوبائی نائب صدر حاجی آمین اللہ بونیری،تحصیل جنرل سیکرٹری لاہور حاجی نوابزادہ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے حجروں میں کارکنوں اور لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر کارکنوں نے جشن منایا پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کے لئے بھر پور کر دار ادا کیا ہے۔ ہمارے ملک میں عدلیہ آزاد ہے اس لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزادانہ طور پر لندن فلیٹس کے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاستدانوں کو یہ ثابت ہو گیا کہ میاں نواز شریف کا دامن کرپشن سے بلکل پاک ہے اور انہیں ایک سازش کے تحت انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لئے جیل منتقل کر دیا تھا۔#

مزید : کراچی صفحہ اول