نقیب محسود کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نقیب محسود کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود ماورائے عدالت قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیاہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔عدالت عظمی نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹان میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول