امام حسینؓ کی قربانی نے حق و صداقت کی ایک مثال قائم کی، عمران اسماعیل

امام حسینؓ کی قربانی نے حق و صداقت کی ایک مثال قائم کی، عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام ایک عہد ساز تاریخ کی سنہری روایات اور عملی مظاہرہ کا یادگار ترین مہینہ ہے اس ماہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے عاشورکے روز اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کے خلاف اسلام کو زندہ کیا ،خانوادہ رسول ﷺ نے اسلام کی سربلندی ،حق و صداقت کی ایک عظیم مثال قائم کی ، امام حسینؓ خوف خدا ، فیاضی و سخاوت ، زہد و تقویٰ ، شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف کے حامل تھے ، امام حسینؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی ، شجاعت و شہادت کی ایک نئی داستان رقم کی ، حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگادینے کی وہ سنت قائم کی جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے ، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ان کے متعین کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے ۔