کراچی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر )شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریفک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر