بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو ترجیح دی جائیگی : گورنر پنجاب

بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو ترجیح دی جائیگی : گورنر پنجاب

خا ن پور (نمائندہ پاکستان ) گو رنر پنجاب چو ہدری غلا م سرور نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستا ن کی بنیاد رکھ دی ہے بہت جلد عوام کو تبدیلی نظر آئے گی انہو ں نے کہا کہ اقتدار سے محروم ہو نے والا طبقہ اپنی انگلیا ں دانتو ں سے چبا رہا ہے ،اس کا بس نہیں چل رہا کہ و ہ اقتدار پر قبضہ کر لے وہ گو رنر ہا ؤ س لا ہو ر میں تحصیل صدر پاکستا ن تحریک انصاف ڈاکٹر جا م فیصل جمیل اور ممبر پنجاب اسمبلی میا ں شفیع محمد سے ملا قات کے مو قع پر گفتگو کررہے تھے انہو ں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

نے کہا کہ ہم نے گو رنر ہا ؤ س عوام کے لیے کھو ل کر نوآبادیاتی نظا م کی اس نشا نی کو عوام پر ظاہر کر ددیا ہے انہو ں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی والے اسی شا ہا نہ ٹھا ٹھ پر مرتے تھے اور ان کا منصو بہ تھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے اقتدار میں رہیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی سادگی مہم سے اشرافیہ کو سخت تکلیف ہے اور انہیں دن رات سکون نہیں مل رہا انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنو ں کو ان کے حقو ق دیں گے کارکنو ں کو اختیا رات بھی دیئے جا ئیں گے ،بلدیا تی انتخا با ت میں کا ر کنو ں کو آگے لایاجا ئے گا تا کہ وہ میدان میں آکر عوام کی خدمت کریں اور ملک سے رشوت، بد عنوانی،لو ٹ کھسوٹ اور کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے انہو ں نے تحصیل صدر ڈاکٹر جا م فیصل جمیل کی جانب سے خان پور کے دورہ کی دعوت قبول کر لی انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کا گو رنر بھی کارکن بن کر کا م کرے گا ہم حکمرانی کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ابھی سے اقتدار پرست طبقہ کی چیخیں دور دور تک سنا ئی دے رہی ہیں و اضع رہے کہ قبل ازیں گو رنر پنجاب چو ہدری غلا م سرور ڈاکٹر جا م فیصل جمیل کی رہائش گاہ خان پور آچکے ہیں ۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر