شریف خاندان منی ٹریل کیوں نہیں دیتا؟ فیصل واوڈا

شریف خاندان منی ٹریل کیوں نہیں دیتا؟ فیصل واوڈا

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام ہمیشہ کرتے رہیں گے، ضمانت تو قتل کرنے والے مجرم کو بھی مل جاتی ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ ملک میں آج تک بہت کچھ ہوتا رہا ہے، آج ملک کا نظام ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔انہوں نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دستاویز جو میڈیا کے توسط سے شواہد سامنے آئے اسکے بعد فیصلہ حیران کن ہے۔انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوشن ناکام ہوگیا ہے، اب بھی منی ٹریل اور بینک اسٹیٹمنٹ نہ دی جائے تو افسوس کی بات ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ نااہل اور کالی بھیڑیں ہر جگہ ہیں، فیصلہ حق میں آئے تو ٹھیک کرپشن پر قانون حرکت میں آئے تو یہ برا سمجھتے ہیں، شریف خاندان کی جانب سے بینک ٹرانزکشن اور منی ٹریل کیوں نہیں دی جارہی؟۔

فیصل واوڈا

مزید : ملتان صفحہ آخر