ملتان بغیر اجازت مجلس اور جلوس نکالنے پر پولیس کارروائی شروع

ملتان بغیر اجازت مجلس اور جلوس نکالنے پر پولیس کارروائی شروع

ملتان(وقائع نگار)اغواء کرنے کی نیت سے آنے والے ملزمان نے دوشیزہ کی والدہ کو مضروب کردیا،بیانات سے منحرف ہونے پر خاتون کیخلاف کارروائی شروع،پولیس نے بغیر اجازت مجلس و جلوس نکالنے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کے تحت کارروائی شروع کردی،بوگس چیک کے مختلف واقعات،لڑائی جھگڑے کے واقعات،جائیداد اپنے نام کروانے کا کہنے پر ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا،جعلی عاملوں نے اپنی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

موجودگی کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے سے محروم کردیا پولیس نے 25افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں امام بخش کی بیٹی کوملزمان جند وڈا،عارف،اعجاز نے زبردستی اغواء کرلیا،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں شہناز بی بی کو جعلی عاملوں جن میں عشرت بی بی،رضا شاہ،عمر شاہ،جانی کھوکھر نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر7لاکھ روپے سے محروم کردیا،تھانہ قادر پور راواں کے علاقے میں محمد بلال کو ملزمان نذیر اور 2نامعلوم نے توں تکرارکرنے پر سریوں کے وار کرکے زخمی کردیا،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں عبدالباقی کو ملزمان فاروق ودیگر 2نامعلوم نے جائیداد اپنے نام کروانے کا کہنے پر قتل کی دھمکی دی اور فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں شہباز کو ملزم عبداللہ نے 20لاکھ روپے کا بوگس چیک تھما دیا،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں بلال کو ملزم عبدالحمید نے 5لاکھ روپے کا بوگس چیک دے دیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں پولیس نے بغیر اجازت ماتمی مجلس و جلوس نکالنے کی قانون کے مطابق خلاف ورزی قانونی کارروائی شروع کردی۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں اشرف مائی کی بیٹی کو اغوا کرنے آنے والے ملزمان اظہر،ظہور ودیگر نے لڑکی کی والدہ اشرف مائی کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں حفیظہ مائی کی بیٹی کو ملزمان ریاض،محمد حسین،بلال ودیگر 2نامعلوم زبردستی اغواء کرلیا بعدازاں شور واویلا پر گھر کے دروازے کے باہر اغواء کی جانے والی لڑکی کو پھینک کر بھاگ گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے میں پولیس نے ملزمان کو بچانے کیلئے اپنے بیانات سے منحرف ہونے پر شازیہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر