حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو سرخرو کیا، مصطفی کمال

حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو سرخرو کیا، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے شہدائے کربلا کی قربانی حق و باطل کی لڑائی میں حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے اورکربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخرو کر دیا۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نے ظلم و جبر کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور واقعہ کربلا یہ سبق دیتا ہے کہ دنیاوی ہار و فتح کا معیار درحقیقت ہار و فتح کے اصل مفہوم کی تشریح نہیں ہے. کربلا میں ابدی فتح انکو ملی جنکے سر نیزوں پہ تھے.یزید جیت کر بھی ہار گیا اور حسین رضی اللہ عنہ ہار کر بھی جیت گئے.انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔امام عالی مقام کا پیغام پوری انسانیت کیلیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ عالم میں نواسہ رسول کی قربانی اور صبر کی مثال نہیں ملتی۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی موجودہ حالات میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہیکیونکہ ہمیں مساوات، برداشت،روادری،قربانی جیسے اوصاف کو فروغ دینا ہو گا جب ہی ملک میں لسانیت اور اختلافات کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر