چینی وزیر اعظم سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئر مین کی اہم ملاقات
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے گذشتہ روزچین کے مشرقی شہرتھین جن میں عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاس شواب سے ملاقات کی۔اس موقع پر لی نے کہا کہ چین اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان خوشگوار تعاون پایا جاتا ہے جس کے ذریعے دنیا کے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
صنعتی و کاروباری اداروں کو تبادلے کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے اور دنیا کے لئے چین کو جاننے کے لیے ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔اب تک ڈیووس گرمائی فورم کے کل11سالانہ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔چین فورم کے ساتھ ملکر عالمی معیشت کو درپیش مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔کلاس شواب نے اس موقع پر کہا کہ تھین جن میں منعقد ہونے والے موجودہ ڈیووس گرمائی فورم کو متعلقہ فریقوں کی طرف سے انتہائی اہمیت اور توجہ دی جا رہی ہے۔فورم چین کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتا رہیگا۔