محکمہ سکولز کے کنٹریکٹ آفیسرز کو مستقل کرنیکا فیصلہ

محکمہ سکولز کے کنٹریکٹ آفیسرز کو مستقل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے محکمہ سکولز کے کنٹریکٹ آفیسرز کو مستقل کرنیکا فیصلہ کرلیا، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
نے محکمہ سکولز گریڈ 17 اور18کے مرد اور خواتین آفیسر جو 2012،2013اور2014 میں پی سی ایس کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے ان کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورتمام ڈویژنوں کے آفیسرز کی فہرستوں کی تصدیق کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ملتان ڈویژن جس میں ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑٰی شامل ہیں کی تصدیق 28ستمبر کو ہوگی جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ ڈویژن کے آفیسر کی تصدیق یکم اکتوبر کو ہوگی تمام سی ای اوز کو آفیسر کا تمام بائیوڈیٹا لیکر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔