نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ‘ حماد ٹیپو

نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ‘ حماد ٹیپو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پوربگاشیر(نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی270 کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حماد نوازٹیپونے"پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف نے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ملک کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے شفاف سیاست کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا ،پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آج ان کی سزا معطلی کا فیصلہ لوگوں کی دعاؤں اور والہانہ محبت کا نتیجہ ہے۔مظفرگڑھ کی سرزمین مسلم لیگ ن کے شیدائیوں کی ہے یہاں پر بسنے والے لوگ میاں نواز شریف سے دلی محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کا خصوصی کرم ہے کہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدرکی سزاکا فیصلہ معطل ہوا ،حق سچ کے فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہون نے سزا معطلی کے فیصلے کو مسلم لیگ ن کیلئے نیک شگون قرار دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ ابھر کر سامنے آچکی جبکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف صادق بھی ہیں اور امین بھی چوری کامینڈیٹ لیکر آنے والے چھ ماہ بھی نہیں گزارسکیں گے میاں محمد نواز شریف صادق اور امین کے ساتھ دلیر اور ثابت قدم بھی ہیں اس ملک کو سنوارنے میں میاں محمد نواز شریف کا کلیدی کردار ہے۔
حماد ٹیپو