گورنرسندھ کا فائرنگ میں جاں بحق امل کے لواحقین سے اظہار تعزیت

گورنرسندھ کا فائرنگ میں جاں بحق امل کے لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل گزشتہ شب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کے گھر گئے اور کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایمل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ گورنرسندھ نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ امل کے لواحقین نے گھر آمد اور تعزیت کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جس پر مجھے بے حد افسوس ہے،واقعہ کے فوری بعد میری اہلیہ نے بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کی تھی اس واقعہ سے متعلق نئے آئی جی سندھ سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے جس پر آئی جی سندھ نے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان کی گرفتاری کے لئے ایک مکینزم بنانے کی اشد ضرورت ہے ،ملک کے سب سے بڑے شہر میں دنیا کے دیگر جدید شہروں کی طرح ٹیکنالوجی سے بھرپور استفار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس میں بھی مزید ریفارمز کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، امید ہے حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر