گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاسونامی آئے گا،انتخاب عالم سوری

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاسونامی آئے گا،انتخاب عالم سوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے گیس مہنگی ہو نے سے اس کے منفی اثرات عوام پر ہی مرتب ہوں گے،جو زیادتی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ مجموعی طورپر گیس کی قیمتوں میں 10سے 43فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ہے،جبکہ گھریلوصارفین کے بلز میں یہ اضافہ 10سے 15فیصدہے ،اسی طرح صنعتوں میں گیس کے استعمال پر بھی یہ مختلف اضافہ لاگو ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی اوراس سے ان صنعتوں میں تیارہونے والی اشیا مہنگی ہوجائیں گی۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں خشک دودھ ،گروسری ،ادویہ وو دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمپنیوں نے از خود قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں جس پر کوئی پوچھنے والا نہیں تھا،اب حکومت نے گیس کے نرخ بڑھا کر عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت منی بجٹ لارہی ہے ،تنخواداروں پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے،جو عام آدمی کیلئے تشویش ناک ہے۔اس پورے عمل سے عوام متاثرہوں گے اور مہنگا ئی کانہ رکنے والا سونامی آئے گا۔انتخاب عالم سوری نے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر